

Loading content...
عطیہ عوفی نے بتا یا کہ کئی گھوڑے سوار ہیںجو آگے آگے آ رہے ہیں ،تین محمل ہیںجن کے اوپر سیاہ سرپوش لگے ہوئے ہیں ان کے آگے سیاہ علم لہراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ،ممکن ہے کہ یہ پاک مخدراتِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کا مقدس کارواں ہو اس لئے آپ بھی چلیں اور ہم بھی چل کر اِن کا استقبال کرتے ہیں، جناب جابر نے دریافت فرمایا کہ تم نے محملوں کی تعداد کیا بتائی ہے؟ عطیہ عوفی نے عرض کیا جناب محمل صرف تین ہیں، جناب جابر بن عبداللہ نے پورے وثوق کے ساتھ کہا کہ یہ پاک مخدرات و عصمت علیہم الصلواة والسلام کے محمل نہیں ہو سکتے ، کیونکہ جس وقت وہ کربلا سے روانہ ہوئے تھے تو 64 مستورات صلواة اللہ علیہن توصرف پاک خاندانِ تطہیر علیہم الصلواة والسلام کی تھیں، ان کے علاوہ بہت سی کنیزیں بھی تھیںاورجس وقت وہ یہاں سے روانہ ہوئے تھے تو 53 محملوں کا کارواں تھا ،یہ تین محملوں کا کاروان ان کا نہیں ہو سکتا ، تم مجھے سہارا دے کر اس کارواں کے پاس لے چلو، عطیہ عوفی نے حکم کی تعمیل کی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار