

Loading content...
الغرض ایک طویل گفتگو کے بعد نعمان بن بشیر انصاری نے بالس اور رصافہ والا راستہ اختیار کیا مگر تاریخ یہ نہیں بتاتی کہ اس پاک قافلے نے صحرا میں کس کس مقام پر قیام فرمایا، اہل رصافہ ،اہل بالس، اہل رمادی اور اہل انبار نے اس پاک قافلے کا کس طرح استقبال کیا اور نہ ہی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ یہ قافلہ پاک کس کس شہر میں قیام پذیر ہوا اور اس سفر کے حالات میری نظر سے نہیں گزرے شایدمستقبل میں کوئی شخص اس موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھے ،ہاں اتنا ضرور معلوم ہے کہ جس وقت شام سے کوفہ کا راستہ اختیار کیا جاتا تو یہ سفر مشرق کی سمت ہوتاجبکہ بالس سے کوفہ تک یہ سفر مسلسل دریائے فرات کے ساتھ ساتھ ہوتا تھا اور کوفہ سے پہلے کربلا کی سرزمین سے شمال کی طرف قدیم راستہ گزرتا تھا ، انبار سے کربلا تقریباً 90یا 100کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور کربلا سے مزید آگے جنوب مشرقی طرف 70یا 72کلومیٹر دور کوفہ تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار