

Loading content...
فاتح شام پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے جناب سجاد علیہ الصلواة والسلام کو محمل کے قریب بلا کر فرمایا میرا لعل کربلا میں لوٹے گئے ہمارے سامان میں سے جو زیورات امت نے ہمیں واپس لوٹائے ہیں وہ اٹھا کرآپ نعمان بن بشیر کے پاس چلے جائیں اور اس سے فرمائیں کہ مظلوم بھائی کی ماتمدار بہن کی خواہش ہے کہ ہم اپنے پاک بھائی سے پل بھر بھی جدا نہیں رہتے تھے اور اب ایک عرصہ ہو گیا ہے کہ ہم اُن کی زیارت سے محروم ہیں، ہمارادل بہت غمگین ہے، ہمیں مدینے کی بجائے پہلے کربلا لے چلو ہم کربلا ضرور جائیں گے ،ایک تو ہم نے اپنے پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کو ان کے مقصد کی تکمیل کی خوشخبری سنانی ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ ہم نے فرعونِ شام سے شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کے سرہائے اطہر اس لئے واپس لئے تھے کہ ہم انہیں کربلا لے جا کر ان کے اجسام کے ساتھ دفن کرنا چاہتے تھے ، ایساتو نہ ہو کہ ان غریبوں کے سر کہیں رہ جائیں اور جسم کہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار