

Loading content...
ان معلومات کو آپ تک پہنچانے کے بعد میں دوبارہ اپنے مقصد پر واپس آتا ہوں یعنی شام سے روانہ ہونے کے بعد جس وقت قافلہ پاک مرافق کے مقام پر پہنچا کہ جہاں سے دو راستے جدا ہو رہے تھے تو یہاں ملکہئِ شام بی بی پاک صلواة اللہ علیہا نے جناب امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام سے دریافت فرمایا میرا لعل یہ دو راستے کس کس طرف جاتے ہیں ؟ انہوں نے جواباً ساری تفصیل عرض کی تو عدیلة الحسینؐ صلواة اللہ علیہا نے فرمایا آپ یہیں محمل روک دیں، جس وقت محل رک گئے تو نعمان بن بشیر انصاری جو اُس قافلے کا نگران بن کر آ رہا تھا اُس نے اپنے ماتحت فوجی دستے کے جوان کو بلایا جس کا نام تھا بشیر ابن جزلم اسدی تھا اور اسے بھیجا کہ جاؤاور پتہ کرو کہ پاک محمل کیوں رک گئے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار