

Loading content...
میں یہاں ایک وضاحت کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ قافلہ پاک بابِ صغیر سے باہر آیا تو باب الصغیر کے سامنے قبرستانِ غریباں تھا یہاں سے روانگی کے وقت قافلے پاک کا رخ مرافق کی طرف تھا یہ راستہ مرافق سے ہوتا ہوا تبوک اور بدر کے راستے مدینہ طیبہ پہنچتا تھا ،دمشق سے مرافق 133کلومیڑ جنوب مشرق کی طرف تھا یہاں سے یہ راستہ عمان (جو اس وقت اردن کا دار الحکومت ہے ) سے ہوتا ہوا تبوک آتا تھا مرافق کی جنوب مشرق کی طرف مدینہ 750کلومیٹر کے فاصلے پر تھا مرافق کے مقام پر ایک دوراہا تھا جس میں سے ایک راستہ کربلا کی طرف جاتا تھا اسی راستے پر سفر کرتے ہوئے بصرہ کا شہر بھی آتا تھا جس میں کلیسائے بحیرہ راہب تھا یہ اس راہب کا کلیسا تھا جس نے شہنشاہِ انبیا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بچپن میں دیکھ کر بتایا تھا کہ یہ اللہ کے نبی ہیںیہاں ایک مقام مبرک بھی ہے جہاں شہنشاہ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ناقہ کے بیٹھنے کے نشانات آج بھی موجود ہیں مرافق سے کربلا معلی تقریباً 850کلومیٹر شمال مشرق کی طرف تھا اور مرافق سے وہ راستہ صحرا میں سے ہوتا ہوا سیدھا صفین کے مقام پر آتا تھا ، پہلا راستہ وہ تھا کہ جو اس پاک قافلہ ئِ تسلیم و رضا نے شام آتے وقت اختیار کیا تھا یعنی دمشق سے بعلبک حمص والا راستہ ، یہ راستہ دمشق کے جنوب مغربی طرف کوہ قاسیون سے جابیہ کی مرج(چرا گاہ ) سے ہوتا ہوا نہر باردہ کے ساتھ ساتھ دمشق کے باب الفرج تک آتا تھا اس راستے سے ایک بہت بڑا چکر کاٹ کر کربلا آنا پڑتا تھا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار