

Loading content...
آپ جناب مسلم بن عقیل علیہما الصلواة والسلام کے واقعات میں نعمان بن بشیر انصاری کی بدبختی کے واقعات توتفصیل کے ساتھ سن چکے ہیں، یہاں صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جس وقت یہ بد بخت جناب مسلم بن عقیل علیہما الصلواة والسلام کے دور میں کوفہ کا حاکم تھا تو اسے بزدلی کی وجہ سے معزول کر دیا گیا تھا اور اس کی جگہ عبیداللہ ابن زیادملعون کو حاکم بنایا گیا تھا ،معزول ہونے کے بعد یہ کئی دن تک کوفہ میں مقیم رہا اور اس کے بعد یہ شام آگیا تھا، بعض مورخین لکھتے ہیں کہ یہ پاک قافلہ ئِ تسلیم و رضا کے ساتھ ہی شام آیا تھا اور کئی مؤرخین کا خیال ہے کہ یہ قافلہئِ تسلیم و رضا کے پہنچنے سے پہلے شام پہنچ چکا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار