

Loading content...
اے خالق کون و مکاں! اے رب عرش و کرسی! ہم تیری ہر رضا پر دل و جان سے راضی ہیں، تو ہمارے ساتھ وہی کرجو تیری منشا ہے ، مگر تیری ذات بہتر جانتی ہے کہ جس دن سے ہم شام کے اس ظالم شہر میں آئے ہیں اوربازار اور دربار نے ہم پر جوظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہیں ہمیں تواپنے بھائیوں اوربیٹوں کی شہادت تک بھول گئی ہے ،اے مالکِ کون و مکاں تیرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عترتِ طاہرہ کی صرف ایک گزارش ہے کہ ہم تیری رضا کے لئے ہر ستم اٹھانے کے لئے تیار ہیں مگر توہمیں دوبارہ بازار اور دربار نہ دکھانا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار