

Loading content...
جس وقت شام کی عورتوں اور مردوں کا ہجوم آمنے سامنے آیا تو قیامت خیز سماں تھا گریہ و ماتم کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری تھامرد محملوں سے کچھ دور تھے اور عورتیں ابھی تک محملوں کے ساتھ ساتھ تھیں، اس وقت فاتح شام بی بی پاک صلواة اللہ علیہا نے شام کی عورتوں کو مخاطب کیا اور فرمایا کہ ہم تو واپس جا رہے ہیں اور اپنے پاک بھائی امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی دو مقدس امانتیں مجبوراً یہاں چھوڑے جا رہے ہیں، آپ یوں سمجھیں کہ ہمارے پاک گھر کی دولت اور رحمت تھی کہ جسے ہم یہاں دفن کر کے جارہے ہیں،پاک بھائی نے ہمیںان دونوں معصوم بیٹیوں کی خاص تاکید فرمائی تھی ، اس لئے ہم دوبارہ یہاں واپس لوٹ آئیں گے اوراُس وقت تک یہیں رہیں گے کہ جب تک پاک بھائی کی امانت ان کے سپرد نہیں کرلیں گے، لیکن ہمارے واپس آنے تک ان کا خیال رکھنا ، انہیں تنہائی کا احساس نہ ہونے دینا،ہو سکے تو ان کے پاک مزار پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کرنا اور چراغ بھی باقاعدگی کے ساتھ روشن کرنا تاکہ یہ خود کو بے وارث محسوس نہ کریں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار