

Loading content...
پاک پردہ دارانِ عصمتصلواة اللہ علیہن نے باقی رات وہیں گزاری، تمام پاک مستورات مزارِ اقدس کے ساتھ بیٹھ کر گریہ فرماتی رہیں، اُن کے ساتھ شام کی عورتیں بھی اس عزاداری میں شریک رہیں، علی الصبح محمل تیار ہوئے ، فاتح شام معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے پاک معصوؐمہ بیٹی صلواة اللہ علیہا کی تربت کو گلے لگاکر فرمایا میری لائق بیٹی! گھبرانا نہیں اور کوئی واپس آئے یا نہ آئے میں واپس ضرور آئوں گی، یہ میرا آپ کے ساتھ وعدہ رہا کہ بے وطنی اور تنہائی کے ان دکھوں میں میں آپ کی شریک رہوں گی، جس وقت جناب عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے واپس آنے کی بات کی تو پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا مزار کانپ گیا اور اس میں سے آواز آئی پھوپھی اماں! جیسے بھی گزرے گا میں وقت گزار لوں گی تنہائی کے یہ دکھ برداشت کر لوں گی مگر خدا کیلئے آپ اس ظالم نگری میں واپس نہ آنا، میں دعا کروں گی کہ خالق کسی شریف زادی کو شام نہ دکھائے پھوپھی اماں خدا کرے کہ آپ کی توپاک نعلین بھی دوبارہ کبھی شام نہ آئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار