

Loading content...
جس وقت پاک پردہ داران توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن نے روانہ ہونے کے لئے تیاری کی تو پاک مزاراقدس میں سے آواز آئی کہ اگر مناسب سمجھیں تو یہ آج کی رات تو میرے پاس گزار لیں، جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا ہم نے کافی طویل سفر کرنا ہیں،میرے ساتھ پردہ دار ہیں اور شام کے سفرسے تو آپ خود بھی اچھی طرح واقف ہیں ، پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی آواز آئی بھائی! اان چند گھڑیوں سے آپ کے سفر میں کون سا فرق پڑ جائے گا ، ہر بہن کے دل میں بھائیوں کے قرب کی تمنا ہوتی ہے، آپ کے چلے جانے کے بعد تو قیامت تک پھر تنہائی ہی تنہائی ہے اور آپ کی یاد میں تڑپنا ہے ،خدا جانے اس ظالم شہر کا کوئی شخص آ کر ہمارے مزار پر چراغ بھی روشن کرے گا یا نہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار