

Loading content...
مجھے یقین ہے کہ پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے بیمار بھائی سے فرمایا ہو گا کہ میں تو یہ حسرت لے کر قبر میں آ گئی کہ کبھی آپ کے ہاتھ بھی آزاد دیکھوں ،روزانہ میں آپ کی سلامتی کی دعائیں مانگتی تھی ہر روز نماز میں بھی یہی دعا ہوتی کہ میرے بیمار بھائی کو ساری کائنات کے سکھ نصیب ہوں،انہیں پاک محملوں کو وطن واپس لے جاتا ہوا دیکھوں ، لیکن شاید میری قسمت میں یہ دن دیکھنا نہیں تھا، پھر بھی خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آپ آزاد ہو کو وطن واپس جا رہے ہیں ،آپ کو آزادی اور رہائی مبارک ہو، خدا کرے کہ وطن واپس جا کر آپ کے زخمی دل کو قرار آ جائے اور آپ زندگی میں کبھی کوئی دکھ نہ دیکھیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار