

Loading content...
اجازت ملنے پرمحمل بٹھائے گئے، پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن محملوں میں سے اترے اور روتے ہوئے پاک معصوؐمہ صلواة اللہ علیہا کے مزار اقدس کی طرف روانہ ہوئے ، شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا نے آ کر خود کو پاک مزار پر گرا دیا اور بین کرتے ہوئے فرمایااٹھو میری معصوم ہم وطن جا رہے ہیں ، ہم آپ کے صغیر بھائی کے پاس جا رہے ہیں آپ کا تو ان کے ساتھ بہت پیار تھا آپ تو ایک پل بھی ان سے جدا نہیں ہوتی تھیں اٹھو میری لائق بیٹی میں آپ کو صغیر بھائی کے پاس لے چلوں،کوئی ماں اپنی بیٹیوں کو پردیس میں تنہا چھوڑ کرنہیں جا سکتی ، آپ نے تو سرزمین شام کو پسند فرما لیا ہے، سمجھ نہیں آتی کہ اس دکھ کا اظہار میں کس سے کروں آپ کو کس طرح تنہا چھوڑ کر چلی جاؤں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار