

Loading content...
قطع نظر کہ سرہائے اطہر کی تدفین کی حقیقت کیا ہے؟ حمال ملائکہ کا تذکرہ تمام علماء کرام نے متفقہ طور پر کیا ہے اور ان کے وجود سے آج تک کسی نے انکار نہیں کیا اور یہ بات ہمارے مسلماتِ شیعہ میں سے ایک ہے کہ ذاتِ احدیت کی طرف سے کچھ ملائکہ مقرر ہیں جنہیں حمال کہا جاتا ہے اور اُن کی ڈیوٹی یہ ہے کہ اگر کربلا معلی یا نجف اشرف کی وادی السلام کے مقدس علاقے میں کوئی غیر مومن لا کر دفن کر دیا جائے تو یہ ملائکہ اسے وہاں سے نکال کرباہر پھینک آتے ہیں اور اگر کوئی مومن باہر مدفن ہو اور اس کے دل میں یہ خواہش بھی ہو کہ کاش میں کربلا معلی میںدفن ہوتا تو یہ ملائکہ اُس مومن کو عزت وشان سے کربلا معلی لے آتے ہیں اور یہاںسپردِ خاک کردیتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار