

Loading content...
دمشق شہر کے قدیم نقشے کے مطابق قافلہئِ تسلیم و رضا قصر یزید ملعون (جسے قصر اخضر بھی کہا جاتا تھا) سے روانہ ہو کرجامع مسجد بنی امیہ کے ساتھ واقع سوق المسجد سے گزرتا ہوا قصر کی مغربی جانب اس راستے پر آپہنچاجو برید طویلہ کو عبور کرتا ہوا جنوب کی طرف باب صغیر تک جاتا تھا، قافلہ پاک اس راستے پر سفر کرتا ہوا باب صغیر کے باہر آ پہنچا یہاں ایک مرکزی سڑک تھی جو فصیل شہر کے باہر البداوی کے نام سے مشہور تھی اس سڑک سے گزر کر پاک قافلہئِ تسلیم و رضا قبرستانِ مسافراں میں داخل ہوا، قصر اخضر سے قبرستانِ مسافراںتک گلی کوچوں کے موڑ وغیرہ شامل کر کے تقریباً 750 میٹر کا فاصلہ بنتاتھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار