

Loading content...
جس وقت تمام پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن محملوں میں سوار ہو چکے اور اونٹوں کو اٹھانے کا وقت آیا تواُس وقت دستورِ عرب کے مطابق جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے اشارہ فرمایا، کُوچ کے نقارے پر چوٹ لگائی گئی،رات کا وقت ہونے کی وجہ سے اس نقارے کی آواز پورے دمشق میں گونجی ،شام کی عورتیں سمجھ گئیں کہ جناب شریکة الحسین صلواة اللہ علیہاشام فتح کرنے کے بعد وطن کے لیے روانہ ہو رہی ہیں،تمام شامی عورتیں انہیں رخصت کرنے کے لئے گھروں سے باہر آگئیںکئی عورتیں مکانوں کی چھتوں پرسوار ہو گئیں تمام عورتوں نے سیاہ لباس پہنے ہوئے تھے جس وقت پاک محمل بازار میں داخل ہوئے تو سارے شہر میں عورتوں کے گریہ و زاری کی صدا بلند ہوئی عورتوں نے محملوں کے ساتھ ساتھ چلنا شروع کیاماتم و گریہ کی آواز کے ساتھ شہر گونج رہا تھا کئی عورتیں منہ پہ ماتم کر رہی تھیں کئی سینے او ر زانوؤں پر ماتم کر رہی تھیںاور پاک مستورات صلواة اللہ علیہنمحملوں میں گریہ کناں تھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار