

Loading content...
جس وقت پاک مخدراتِ توحیدو رسالت صلواة اللہ علیہن محل سے باہر تشریف لائیں تو جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے ایک ایک پاک مستور صلواة اللہ علیہا کو محمل میں سوار کرنا شروع کیا،اس وقت ان کی کیفیت یہ تھی کہ وہ بے ساختہ دھاڑیں مار مار کر گریہ فرما رہے تھے ،تمام مقامات پر تو وہ پردہ داروں کو تسلیاں دیتے رہے تھے مگر اس وقت پاک پردہ دار انہیں دلاسے دے رہے تھے، مگر ان کی آنکھوں کے آنسو تھے کہ بڑھتے ہی جا رہے تھے ،جو پاک بی بی محمل میں سوار ہونے کے لیے آگے بڑھتی وہ پہلے اپنے بیمار لعل کو گلے لگا کر ان کی پیشانی پر بوسہ دیتی پھر انہیں دلاسہ دیتی مگر ان کی کیفیت مسلسل بدلتی رہی وہ ایک ایک کو گلے لگا کر روتے بھی رہے اور انہیںسوار بھی کرتے رہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار