

Loading content...
بنی امیہ کی تمام عورتیں انہیںرخصت کرنے کیلئے وہاں پہنچ چکی تھیں ، پاک پردہ دارانِ تطہیر صلواة اللہ علیہن نے قصر اخضر کی روشن قندیلوں پر ایک طائرانہ نظر ڈالی ، پاک مستورات صلواة اللہ علیہا نے سر اطہر پر برقعے موزوں فرمائے اور اس کے بعد دروازہ کی طرف روانہ ہوئیں،تمام اموی، مروانی اور عثمانی عورتیں بھی سیاہ لباس پہنے، پردہ داروں کی کیفیت پر روتی ہوئی ان کے ساتھ ساتھ دروازے کی طرف روانہ ہوئیں، صدر دروازے کے باہر محمل تیار تھے ان پر سیاہ سرپوش لگے ہوئے تھے ، جن کے ساتھ کھڑے بیمارِ کربلا علیہ الصلواة والسلام ایک محمل کے ساتھ پیشانی لگا کر رونے میں مصروف تھے،شاید مدینہ منورہ سے پاک پھوپھیوں صلواة اللہ علیہن کی روانگی کے مناظر یاد آگئے ہوں گے کہ کس طرح پاک پھوپھیاں صلواة اللہ علیہن گھر سے برآمد ہوئی تھیں، کس طرح پردوں کے ضامن نے قناتیں لگوائی تھیں ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار