

Loading content...
ملعونِ شام نے انہیں حکم دیا کہ تم لوگوںنے قافلۂ تسلیم و رضا سے کچھ فاصلے پر رہ کر اپنا سفر جاری رکھنا ہے ، کچھ سپاہی اس کاروان سے آگے ہوں، کچھ کارواں کے پیچھے رہیں گے، کچھ دائیں جانب اور کچھ بائیں جانب ، جہاں بھی قیام ہو تم لوگوں نے اپنے خیام قافلہئِ تسلیم و رضا کے خیام سے دور لگانے ہیں تاکہ انہیں یہ احساس نہ ہوکہ انہیں حکومت کی حراست میں وطن پہنچایا جا رہا ہے ، بلکہ وہ خود کو آزاد محسوس کریں بس تم نے اُن کے احترام کی آڑمیں لوگوں کو ان سے دور رکھنا ہے تاکہ میرے خلاف نفرت کی جو فضا دمشق میں بن گئی ہے وہ پورے عربستان میں نہ پھیل جائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار