

Loading content...
اُس کے ایوانِ ذلالت کو فتح کرنے کے بعد دخترِ خیبر شکن صلواة اللہ علیہا نے کفر کے دار السلطنت دمشق کو فتح کرنے کا پروگرام بنایااور پورا ایک ہفتہ ایسی جنگ کی کہ جس کی مثال پوری کائنات میں نہیں ملتی ،وہاں دخترِ خیبر شکن علیہماصلواة والسلام کی فوج چندستم رسیدہ مستورات صلواة اللہ علیین پر مبنی تھی بینوں کی تیز دھار تلواریں تھیں ،آنسوؤں کے تیروں کی بارش تھی ماتم کے نیزے تھے جو دشمن کے جگر کے پار ہو رہے تھے ،صرف سات ہی دنوں میں پورے دمشق نے انتہائی ذلت آ میز شکست تسلیم کرتے ہوئے قدموں میں سر جھکا دیا، دمشق کا کوئی گھر ایسا نہ تھا کہ جس پر فاتح شام صلواة اللہ علیہا کی فتح کا علم نہ لہرارہا ہو،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار