

Loading content...
اُس کے بعد پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے سامانِ کربلا میں سے ایک چیز برآمد فرمائی جسے دیکھ کر شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا روتے روتے زمین پر بیٹھ گئیں ، وہ شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کا وہ گہوارا تھا کہ جو اس معصوم کے خون سے رنگیں تھا، اس کے بعد ملکہئِ شام بی بی پاک صلواة اللہ علیہا نے روتے ہوئے شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کے پاک سر کو اس گہوارے میں زینت دی،یہ ایسا دردناک منظر تھا کہ جسے دیکھ کر وہاں موجود ہر خاص و عام کا دل پھٹنے کو آ گیا ،اس منظر کو دیکھ کرمخدرات توحید و رسالت اور شام کی عورتوں میں اتنا زیادہ گریہ و ماتم ہوا کہ شام کے در و دیوار لرز گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار