

Loading content...
محلہ درالحجارہ میں آئے ہوئے دوسرا دن تھا کہ فاتح شام صلواة اللہ علیہا نے کربلا میں لوٹا گیا اپنا سامان منگوایا، جس وقت وہ سامان سامنے آیا توکسی پاک مستورمیں ضبط کا حوصلہ نہ رہا، ماتم و گریہ کا ایک بحر بیکراں ٹھاٹھیں مار کر بہنے لگا، کافی دیر کے بعد پاک معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے رسم دستار بندی ادا فرمائی، سامان میں سے پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنے بھائی کی زخمی پاک دستار اٹھائی، جناب فضہ سلام اللہ علیہا سے فرمایا کہ میرے بیمار بیٹے کو ذرا سہارا دیں، پھر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنے بیمار بیٹے کے سر پر دستارِ یتیمی موزوں فرمائی، جس وقت یہ رسم ادا ہورہی تھی توکئی پاک مستورات صلواة اللہ علیہن غش کر گئیں، رسم دستار بندی ہو چکی تو فاتح شام بی بی پاک صلواة اللہ علیہا نے تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن سے فرمایا کہ دعا کرو ہمارے گھر کو یہ پاک لعل نصیب ہو، بھرے گھر میں سے ایک یہی لعل تو باقی بچ گئے ہیں خالق ان کی زندگی دراز کرے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار