

Loading content...
شام کے محلہ دارالحجارہ میں پاک مستورات صلواة اللہ علیہین کایہ معمول رہا ہے کہ ہر صبح صف ماتم بچھائی جاتی ہے، پاک مستورات صلواة اللہ علیہن فرشِ عزا کو زینت بخشتے ، ان کے سامنے ایک مسند پر وارثِ دستارِ امامت تشریف فرماہوتے، تمام مستورات کی جھولیوں میں اپنے اقرباء کے پاک سر ہوتے، معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا مرثیہ خوانی کرتیں، اور شام کی عورتیں اور باقی تمام پاک پردہ دارصلواة اللہ علیہن اس پرماتم کرتے ، اور صبح سے شام بلکہ رات گئے تک گریہ وزاری اور ماتم داری کا یہ سلسلہ جاری رہتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار