

Loading content...
میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے شہنشاہ وفا جنابِ عباؐس علمدار علیہ الصلواة والسلام کے پاک سر کواٹھایا بھی ہو گا، پیار بھی کیا ہوگا اور یہ بھی فرمایا ہو گا کہ ہم تو آپ کے سہارے وطن چھوڑ کر پردیس آئے تھے آپ ہی تو ہمارے پردوں کے ضامن تھے،خدا جانے آپ نے اپنی پریت کیوں نہیں نبھائی ،یہ بھی فرمایا ہو گا کہ آپ کے بعد ظالم امت نے ہماری کئی شہروں میں تشہیر کی، کئی دربار اور بازار دکھاتے ہوئے ہمیں شام کی اس ظالم نگری میں لے آئی ہے ،اب ہم رہا تو ہو گئے ہیںلیکن سمجھ نہیں آتی کہ ہم واپس وطن کس طرح جائیں کیا ہم بھی کسی کو منہ دکھانے کے قابل رہ گئے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار