

Loading content...
جس وقت شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کے پاک سر سامنے آئے تو دل خراش اور جگرسوز بینوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا،کسی پاک مستورصلواة اللہ علیہا کی آواز آتی ہائے میرا نوخیز جوان اس دردرسیدہ ماں کو تنہا کیوں چھوڑ گئے ہو ،کسی پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کا بین آتا ہائے میرا سہروں والا جوان بیٹا کتنا عرصہ آپ نے تو اپنی دلہن کی خبرگیری بھی نہیں کی ،کسی پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کی آواز آتی میرے پردوں کے ضامن بھائی دیکھیں اب ہم آزاد ہو گئے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار