

Loading content...
منادی نے جواب دیا کہ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ شام میں مظلوم کی عزاداری کی بنیاد رکھی جا رہی ہے یقینا اس میںشہیدِ اکبر شہزادہ علی اصغرعلیہ الصلوات والسلام کی یاد میں جھولا پاک برآمد کیا جائے گا ،شہنشاہِ وفاعلیہ الصلوات والسلام کے پاک علم کے سائے میں مستورات کا جلوس بھی برآمد ہو گا ،شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کی وہ عبا بھی برآمد کی جائے گی جس کا رنگ آج تک سرخ ہے،شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی ایک رات کی سہاگن بیٹی صلوات اللہ علیہا کی مہندی بھی برآمد ہو گی ان کی بری بھی دکھائی جائے گی ،ملکہ شام صلوات اللہ علیہا تو اپنے پاک دلہا بیٹے کا سہرا بھی برآمد کرنا چاہتی ہیںاور یہ بھی بتانا چاہتی ہیں کہ ان کی شادی کی رسمیں ہم نے کربلا میں کس طرح ادا کی تھیں امت نے انہیں مہندی کس طرح لگائی تھی اس شادی کی خوشی میں امت ملعون نے کون کون سے زیور انہیں مبارک باد کے طور پر پہنائے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار