

Loading content...
منگل کے دن جس وقت پاک پردہ داران توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن محلہ دار الحجارہ میں منتقل ہو چکے تو اُس وقت ملعونِ شام کی طرف سے پورے دمشق میں منادی کروائی گئی اور حکم دیا گیا کہ تمام شامی اور اموی عورتیں محلہ دارالحجارہ میں جاکر امام مظلوم کائنات علیہ الصلواة والسلام کی عزاداری اورماتمداری میں شریک ہوںاور دمشق کی کوئی عورت اپنے گھر میں نہ رہے، مردوں کو حکم دیا گیا کہ وہ سب مساجد میں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کریں، نمازیں پڑھیں اور روزے رکھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار