

Loading content...
سید الساجدین علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ جس وقت ہم اپنے پاک بابا امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام سے جدا ہوئے تھے تو ان کا بے سر جسم اقدس بغیر غسل و کفن کے کربلا کی سرزمین کو معلی بنا کر آرام فرما تھا،وہاں ہمارے لئے رونا اس لئے ممکن نہیں تھا کہ ہمارے ہر طرف امت کے پہرے تھے رونے پر پابندیاں عائد تھیں،پھر ایک طویل سفر تھا اور یہاں شام پہنچ کر بھی ہم اپنے شہداء کو رونے کی حسرت نہیں مٹا سکے اس شام کے زندان میں ہماری دو شہزادیاں صلواة اللہ علیہما صعوباتِ قید و بند کو برداشت نہ کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئیں ہم تو انہیں بھی جی بھر کے نہیں رو سکے … اب ہم چاہتے ہیں کہ یہاں شام کے کسی مرکزی محلے میںہمیں کوئی خالی مکان دیا جائے تاکہ ہم کم سے کم ایک ہفتہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی مجلس عزا برپا کرسکیں،ساتھ ہی دمشق کی تمام عورتوں کوحکم دیا جائے کہ وہ ہمیں آکر دستور زمانہ کے مطابق پرسہ دیں بلکہ تمہاری بیٹیاں ،بہنیں ، پھوپھیاں ،مائیں ،بیویاں اور باقی تمام بنی امیہ کی عورتیں بھی ہماری اس مجلس میں شریک ہوں تاکہ پوری دنیا کو معلوم ہوجائے کہ فاتحِ شام صلواة اللہ علیہا نے شام فتح کرنے کے بعد اپنے دشمنوں سے بھی اپنی فتح کا کلمہ پڑھوا یاہے ٭ قال یا اہل بیت الرسالة فافعلوا ما بدالکم فخلیٰ لھم دار الماتم الحسینؐعلیہ الصلواة والسلام
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار