

Loading content...
جس وقت ہم وطن میں آباد تھے توپاک بھائیوں کا سایہ ہر لمحہ ہمارے سروں پر رہتا تھا، بھائی گھر پاک میں داخل ہوتے تو ہم ان پر صلوات کے پھول نچھاور کرتے وہ ہماری چادر کو چادرِ تطہیر سمجھ کر ادب سے چومتے اور آنکھوں سے لگاتے کیسا خوش نصیب دور تھا، مگر ملاعینِ کوفہ و شام نے چار پہروں میں ہمارا آباد و شاد گھر خالی کر دیا ،ہمارے بھائی بھتیجے شہید کر دیے،ہمیں اسیر کر کے درباروں اور بازاروں میںلایا گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار