

Loading content...
تاریخ نے اِس عزاداری کی تفصیل تو نہیں بتائی مگرحالات سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ پاک مظلومہ بیبیوں صلواة اللہ علیہن نے اپنے آباد و شاد گھرکے حالات سنائے ہوں گے، پرسہ داری کیلئے آنے والی شام کی عورتوں کو بتایا ہو گا کہ ہمارا گھر اطہر حسِین و جمیل فرزندوں سے کس طرح آباد تھا،جس وقت ہمارے نوخیزجوان اکٹھے صحن میں داخل ہوتے تھے تو ہمارا صحن گلزار بن جاتا تھا، جس وقت وہ ہماری طرف دیکھ دیکھ کر مسکراتے تو ہمارے جگر ٹھنڈے ہو جاتے ، اب ہم ہر طرف دیکھتے ہیں مگرہمیں اپنے لخت جگرکہیں نظر نہیں آتے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار