

Loading content...
ہندہ نے باقی عورتوں سے کہا کہ آ پ اِن کی منت سماجت کرکے انہیں محل کے اندر لے چلیںمیں ذرادربار تک ہو آؤں،ہندہ نے اُس وقت ایک عجیب رنگ اپنایا وہ سر برہنہ پا برہنہ ماتم کرتی ہوئی دربار میں داخل ہوئی ، ملعونِ شام نے اسے اس حالت میں دیکھا تو پھر تخت پر نہ بیٹھ سکا ،اُس نے آگے بڑھ کر اپنی عبا ہندہ کے سر پر ڈالی، ہندہ نے روتے ہوئے کہا اے ملعون اگر تو نے پاک مستوراتِ توحید و رسالت صلوات اللہ علیھن کا ایسے ہی دل دکھانا تھا تو ہمیں بتا دیتے ہم انہیں یہاں آنے کی دعوت ہی نہ دیتے، تم نے اہل عرب کے تمام دستور بھلا کرسارے جہاں کی لعنت اپنے سرلے لی ہے کیا مہمانوں کے ساتھ یہی سلوک کیا جاتا ہے جو تم نے کیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار