

Loading content...
وہ فضا میں چلتے ہوئے اس طرح ہمارے محل کے صحن میں پہنچے جیسے انسان زمین پر چلتا ہے وہ شخصیات صحن میں پہنچنے کے بعد اس کمرے کی طرف روانہ ہوئیں کہ جس میں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر موجود تھا، میں نے دیکھا ان شخصیات میں ایک ذات بہت نمایاں تھی جن کا حسن بیان سے باہر ہے، وہ دری اللونتھے یعنی اُن کارنگ سفید موتیوں کی طرح تھا وہ قمری الوجہ تھے یعنی ان کا پاک چہرہ بلا تشبیہ چودھویں کے چاند کی طرح درخشاں تھا، میں نے ایک فرشتے سے پوچھا کہ یہ صاحبانِ انوار کون ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار