

Loading content...
بعض روایات میں ہے کہ جس وقت پاک پردہ داران توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن ملعون شام کے دربار میں کھڑے تھے تو یہ ہندہ تخت کے پیچھے سے یہ منظر دیکھ رہی تھی، جس وقت اموی عورتوں نے پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کی کیفیت دیکھی توان میں رونے کی آوازیں بلند ہوئی ، فرعونِ شام ملعون نے عبدالرحمن بن حکم کو بھیجا کہ انہیں خاموش کرواؤ،جس وقت عبدالرحمن نے آکر عورتوں کو سختی سے ڈانٹا تو اُس وقت یہ ہندہ پا برہنہ، سر برہنہ دربار میں آگئی، یزید ملعون کی نگاہ پڑی تو اس نے فوراً تخت سے اتر کر اس کے سر پر اپنی عبا ڈالی اور غصے میں کہا کہ تم (نعوذ باللہ) خلیفةالمسلمین کی بیوی ہوکر بے پردہ بھرے دربار میں آگئی ہو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار