

Loading content...
وہ مستور یہ سن کر مسکرا دی ، اس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ تمہارا مشورہ بالکل ٹھیک ہے،مجھے دنیا کی تو بالکل ضرورت نہیں ہے البتہ میں آخرت کی سرخروئی چاہتی ہوں، اس لئے تم مجھے امام حسین علیہ الصلواة والسلام کے گھر پہنچا دو،ابو ہریرہ نے اسے ساتھ لیا اورامام حسین علیہ الصلواة والسلام کے در اطہر پر لے آیا اور جودرہم و دینار فرعونِ شام نے اسے حق مہر کے لئے دیئے تھے وہ بھی اُس کے حوالے کر دیئے،اُس مستور نے کہا کہ یہ رقم تم مجھے کیوں دے رہے ہو ابوہریرہ نے کہا کہ اسے امام پاک علیہ الصلواة والسلام کی طرف سے حق مہر سمجھ کر قبول کر لو، اس نے کہا کہ رقم فرعونِ شام نے بھیجی ہے اور میں اسے امام عالی مقام علیہ الصلواة والسلام کی طرف سے حق مہر سمجھ لوں یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار