

Loading content...
اصل بات یہ ہے کہ ہندہ نام کی دو عورتیں تھیں ایک عبداللہ ابن عامر کی بیوی تھی اور دوسری اس کی بیٹی تھی ،یزید ملعون کی زوجہ عبداللہ ابن عامرکی بیٹی تھی ، جس وقت اُس کی ماں فوت ہوئی تو عبداللہ بن عامر نے دوسری شادی کر لی اس کا نام بھی ہندہ تھا مگر وہ ہندہ بنت عمرو ابن سہیل تھی، عمرو ابن سہیل کی بیٹی کا عقد پہلے عبدالرحمن بن عتاب بن اسید کے ساتھ ہوا تھا ،جس وقت عبداللہ بن عامر کی پہلی بیوی فوت ہوئی تو اس نے عمرو بن سہیل کی بیٹی ہندہ کے ساتھ عقد کر لیا،اُس وقت عبداللہ ابن عامر معاویہ کی طرف سے بصرہ کا حاکم تھا ،اس وقت یزید ملعون کی نظر اس کی بیوی ہندہ پر پڑی وہ اس پر فریفتہ ہو گیا یہ سنہ 41ہجری کا واقعہ ہے، یزید ملعون نے اپنے باپ کو مجبور کیا کہ تم میری شادی اُس کے ساتھ کروا دو ورنہ میں خودکشی کر لوں گا فرعونِ شام نے اس سے کہا کہ میں کسی شادی شدہ عورت کے ساتھ تمہاری شادی کیسے کروں؟یزید ملعون نے کہا کہ تم عبداللہ ابن عامر سے کہو کہ وہ اسے طلاق دے پھر اس کے بعد تم میری شادی اس کے ساتھ کروا دو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار