

Loading content...
ہمارے دولہا بیٹے کی منگنی کی انگوٹھی بھی تھی ، اس کے علاوہ وہ پاک دستار بھی اگر واپس کر سکتے ہو تو کرو کہ جو شہادت سے کچھ وقت پہلے تک ہمارے پاک بھائی امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر پر موجود تھی اور بعد میں جسے ہم نے خون آلودہ حالت میں زین ذوالجناح سے وصول کی تھی پھروہ پاک دستار شام غریباں کے وقت ہم نے خود امت ملعون کے حوالے کی تھی ، ہم تو اس وقت بھی پابند امر اِلٰہی تھے اور ہر چیز سے بے نیاز تھے کہ خاموشی اور صبر کے ساتھ ہم نے ہر چیز ملاعین کو سونپ دی تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار