

Loading content...
یہاں ایک بات کا اعادہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں جو میں شامِ غریباں کے واقعات میں بیان کر چکا ہوں کہ … یہ مسلماتِ مذہب شیعہ میں سے ایک مسلمہ ہے کہ انبیاء واوصیاء ومعصومین علیہم الصلواة والسلام کے تبرکات کو کوئی غیر معصوم اپنے تصرف میں نہیں لا سکتا ، دوسری طرف ہمیں کتب میں یہ روایات ملتی ہیں کہ جس وقت امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام نے یزید ملعون سے فرمایا کہ ہمارا سارا سامان واپس کر دوتو ملعون نے عرض کیا کہ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عمامہ پاک میں نے بطور تبرک اپنے پاس رکھ لیا ہے وہ میںواپس نہیں کر سکتا ، یا جیسے جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے ملکہ عالمین جناب سیدہ پاک صلواة اللہ علیہا کے تبرکات کا ذکر فرمایا کہ وہ ہمیں واپس دیئے جائیں، اسی طرح کئی دوسری چیزوں کا ذکر بھی ہمیں ملتا ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار