

Loading content...
انہوں نے فرمایا میری لائق بیٹی! یہ آپ کے چھوٹے بھائی کا قمیص ہے، ہم نے عرض کیا کہ یہ قمیص تو بہت بڑی ہے اور میرے پاک بھائی تو بہت چھوٹے ہیں، انہوں نے فرمایا یہ وہ قمیص ہے جو آپ کے پاک بھائی نے کربلا میںبوقت شہادت زیب تن فرمانی ہے، جس دن آپ کے پاک بھائی آپ سے یہ قمیص طلب فرمائیں اُس دن سمجھ جانا کہ وہ اُن کی شہادت کا دن ہے اور وہ پھر آپ کو دوبارہ نہیں ملیں گے پھر فرمایا ہم چاہتے یہ ہیں کہ کربلا کے صحرامیں آپ کے پاک بھائی کی لاش بے کفن نہ رہ جائے، اس لئے ہم نے یہ لباس تیار کیا ہے اوراب اس کے گریبان کی ڈوریاں درست کر رہے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار