

Loading content...
ہم اپنے آقا اپنے مولا اپنے مظلوم بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کے سرا طہر کی زیارت کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ کربلا سے شام تک مظلوم کے سر نے کوئی تھوڑے صدمات تو نہیں دیکھے اور ہم نہیں چاہتے کہ وہ مزید کوئی صدمات برداشت کریں، کربلا سے شام تک یہ سر اطہر کبھی شمر ملعون کے گستاخ ہاتھوںمیں نظر آتاتھا، کبھی خولیٰ ملعون نے ہاتھوں میں فرازِ طور پربلند کیاہوتا تھا ، کسی وقت کلیم دوراں علیہ الصلواة والسلام کا پاک سر امت ملعون کے تندور میں نظر آتا تھا،کسی وقت یحییٰ عصر کا پاک سر برسرِ منبر نظر آتا تھا ،کسی وقت اسمٰعیلِ وقت کا سر زجر بن قیس ملعون کے ہمراہ مصروفِ سفر نظر آتا تھا ، کسی وقت تمہارے محل کے صندوق میں دکھائی دیتا تھا، کسی وقت طشتِ طلائی میں رنگین دکھائی دیتا تھا،کسی وقت تمہارے دربار میں بے محل تخت پر نظر آتا تھا ، کسی وقت شام کے بابِ داخل پر آویزاں نظر آتا تھا، کسی وقت تمہارے محل کے صدر دروازے پر مصروفِ تلاوت نظر آتا تھا ، مجھے باباپاک علیہ الصلواة والسلام کا وہ سر اطہر چاہیے کہ جو چالیس دن تک دمشق کی جامع مسجد کے مینار پر آویزاں رہا، ہمارا زخمی جگر بھلایہ تمام مناظر فراموش کر سکتا ہے ؟ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کی مزید بے حرمتی ہو،ہمیں ان کا سراطہر دے دو ہم اسے کربلا لے جائیں گے اور ان کے جسم اطہر کے ساتھ جا کر سپردِ معلی کریں گے،اور دوسرا یہ کہ کربلا میں لوٹا گیا ہمارا سارا سامان واپس کیا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار