

Loading content...
دربار کے باہر دو راستے تھے، ایک زنان خانے کو اور دوسرا مردان خانے کو جاتا تھا، جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام اور جناب محمد باؐقر علیہ الصلواة والسلام تمام پاک پردہ داران صلواة اللہ علیہن کو ساتھ لے کر زنان خانے کے صدر دروازے تک آئے پھر اس کے بعد پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کو اندر روانہ فرمانے کے بعد خود دونوں باپ بیٹا مردان خانے کی طرف روانہ ہوئے ، مردان خانے کے دروازے پر بنی امیہ کے کافی معتبرین یزید ملعون سمیت مصروفِ انتظار تھے ان کے ساتھ قبائل کے سردار بہت سے غلام اور عمال و ارکانِ سلطنت بھی کھڑے تھے جس وقت امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام دروازے پر پہنچے تو انہوں نے استقبال کیا اور احترام کے ساتھ انہیں اپنے محل میں لے آئے یہ گویا ایک دربارِ خاص تھا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار