

Loading content...
اس وقت بیمارِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی عجیب کیفیت تھی، کبھی آپ روتے ہوئے خاک پر بیٹھ کر کچھ سوچنے لگ جاتے، کبھی پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کی آنسو برساتی آنکھوں کو دیکھتے، کبھی درد و غم کو ضبط کرنے کی ناکام کوشش کرتے تو آنکھوں سے خون کا دریا بہنے لگتا، کسی وقت زندان کے دروازہ کی طرف انتہائی حسرت و یاس کے عالم میں دیکھتے کہ شاید کوئی عزیز رہائی کے اس موقع پر ہمارا استقبال کرنے آجائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار