

Loading content...
روتے ہوئے فرمایا عابد لعل ایک تو مجھے اپنے بیٹوں ،بھتیجوںکا ناز تھا،وہ سبھی کربلا میں سو گئے ہیں،بھائیوں کا ناز تھا تومیں اپنے نو بھائی اپنے ہاتھوں رخصت کر چکی ہوں،ایک تبرکاتِ رسالت و امامت کا ناز تھا ، وہ امت نے ایسے لوٹے ہیں کہ جن کی واپسی کا کوئی امکان ہی نہیں ہے ،ایک ناز پردے کا تھا کہ جبرائیل تو اپنی جگہ میرے عباؐس بھائی علیہ الصلواة والسلام بھی میرے چہرے کے خدوخال سے واقف نہیں تھے ، بیٹا اب آپ ہی بتائیں کہ وہ کون سا بازار ہے کہ جو امت نے ہمیں نہیں دکھایا، وہ کون سا چوک ہے جس میں ہمیں کھڑا نہیں کیا گیا ، کیا ا بھی بھی میں وطن واپس جانے کے قابل رہ گئی ہوں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار