

Loading content...
کافی دیر کے سکوت کے بعد ملعونِ ازل نے اس خاموشی کو توڑا اور تمام اہل دربار کی طرف دیکھ کر کہا کہ اس سے پہلے بھی میں نے تم لوگوں سے مشورہ لیا تھا جس کے بعد میں نے آل محمدؐ علیہم الصلواة والسلام کو زندان بھیجا تھااور آج جو دشمنی اور مخالفت کی فضاء بن گئی ہے وہ بھی تم سے پوشیدہ نہیں ہے، اب مجھے مشورہ دو کہ اس صورت حال میںمیں کیا کروں؟یہاں پھر کچھ ملاعین نے تمام پاک خاندانِ تطہیرصلواة اللہ علیہ اجمعین کو شہید کرنے کا مشورہ دیا اور کچھ لوگوں نے یہ مشورہ دیا کہ انہیں آزاد کر دیا جائے، اس ملعون نے یہ مشورہ تسلم کیا پھر اِس کے بعد امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام کو مسجد میں بلوایا گیا ، یہاں اِس ملعون نے عرض کیا کہ آج سے آپ آزاد ہیں، اگر مناسب سمجھیں تو آپ یہیں دمشق میں قیام فرما لیں تاکہ میں اپنی زیادتیوں کا کچھ ازالہ کر سکوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار