

Loading content...
جس وقت خولیٰ ملعون نے سنان بن انس کے مظالم کی تفصیل بیان کی تو دربار میں ایک کہرام بپا ہو گیا ،ملعونِ ازل یزید ابن معاویہ نے سنان بن انس کی طرف دیکھا اور پوچھا کیا یہ ٹھیک کہہ رہا ہے؟ سنان بن انس کہتا ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے قاتل پر اللہ کی لعنت ہو، بھلا میں کیوں ایک بے وطن مظلوم کو شہید کرتا؟ ان کی پاک ہمشیر گان صلواة اللہ علیہن گواہ ہیں، جنہوں نے سر پر قرآن اٹھا کر، خدا و رسول کے واسطے دے کر اپنے پاک بھائی کو بچانے کی کوشش کی تھی کہ اصل قاتل شمر ذوالجوشن ملعون ہے، میری اس بات کی گواہی تمہارے وہ سپاہی بھی دیں گے کہ جنہیں تم نے شام سے کربلا کی جنگ میں شرکت کے لئے بھیجا تھا ،ان سپاہیوں سے پوچھ لو، اس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی ایک چار سالہ معصوؐم شہزادی علیہ الصلواة والسلام بھی قریب ہی موجود تھی اور وہ اِسے ظلم کرتے ہوئے دیکھ بھی رہی تھی، یہ ملعون جیسے ہی امام علیہ الصلواة والسلام کے قریب پہنچا تو اُس معصوم شہزادی صلواة اللہ علیہا نے گریہ و ماتم شروع کر دیا ، اِس ملعون نے ماتم کی آواز میں آواز ملا کر بوسہ گاہِ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ضربیں لگانا شروع کر دی تھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار