

Loading content...
اس ملعونِ ازل نے ہر چیز سے بے پرواہ ہو کر ایسا ظلم کیا تھا کہ جس کی مثال نہیں ملتی کیونکہ جس وقت اُس معصوم نے ظلم ہوتے دیکھا تو فوراً اپنی نرم و نازک باہیں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر پر پھیلا دیں، مگر اس ملعون نے سنگدلی کا عظیم مظاہرہ کرتے ہوئے وار کر دیا ، جس کی وجہ سے اس معصوم شہزادے کی نرم باہیں پہلے تو کٹنے کی بجائے تلوار سے لپٹ گئیں، پھر کٹ کر امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی آغوش میں جا گریںآخر کا راس کمسن کو بھی شہید کر دیا گیا … اُس وقت ہم نے پہلی مرتبہ کربلا میں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کو گریہ فرماتے ہوئے دیکھاتھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار