

Loading content...
جس دن سے ملکہئِ شام بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے لہجے میں خطبات انشاء فرمائے تھے اُس دن سے شام کی رائے عامہ ملعونِ شام یزید ابن معاویہ کے خلاف ہونی شروع ہوگئی تھی، دبے لفظوں میں فرعون شام پر تنقید عوام کا معمول بن گیا تھا اور پھر کئی صحابہ کے احتجاج نے بھی رائے عامہ کو فرعون شام کے خلاف کرنے میں مدد دی تھی ، مگر وہ ملعون اقتدار کے نشے میں مدہوش رہا پھرجس وقت امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام نے برسر منبر خطبہ ارشاد فرمایا تو یزیدیت کی کمر توڑ دی جس وقت دمشق کی فضا ایک دم ملعونِ شام کے خلاف ہوئی توملعونِ شام کو تھوڑا سا ہوش آیا، مگر وہ اس وقت بھی عوام کے ارادوں سے پوری طرح آشنانہیں تھا ، اِس واقعہ سے پہلے بھی لوگ اس ملعون پرلعنت کرتے تھے مکر دبے لفظوں میں یا تنہائی اور خلوت میں یا اپنے ہم خیال لوگوں کے درمیان بیٹھ کر۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار