

Loading content...
کچھ لوگوں نے تاریخ کے الفاظ سے دھوکا کھایا ہے کیونکہ انہوں نے بعض کتب میں ہندہ کے واقعات کو پڑھا جس میں تحریر تھا کہ اس واقعے کے تین دن بعد یزید ملعون نے انہیں بلایا اور رہائی کا حکم سنایا ، یہاں انہوں نے واقعہئِ ہندہ سے تیسرے دن کی بجائے داخلہئِ دربار سے تیسرا دن سمجھ لیا اوریہ ان کا اشتباہ تھا ، میں یہ سمجھتا ہوں کہ شام میں قیام پذیری کا کل عرصہ بمع داخلہ شام چھ دن کم چار ماہ بنتا ہے اور داخلہ شام سے روانگی از شام تک چار مہینے اورچار دن بنتا ہے ،مگر حقیقت تو مالک ذات ہی بہتر جانتی ہے ہم نے تو تاریخ و مقاتل کی کتب سے ہی سراغ حاصل کرنے تھے اور ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا ذریعہ ہے بھی نہیں (واللہ اعلم بالصواب)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار