

Loading content...
میں سمجھتا ہوں کہ مؤرخین کے اختلافات کی اصل وجہ یہ ہے کہ جن لوگوں نے دس محرم کی شام سے اسیری کا زمانہ شمار کیا ہے انہوں نے چار ماہ لکھ دیئے ہیں کیونکہ قافلہ پاک کے داخلۂ شام کی درست تاریخ 16ربیع الاول ہے ،کئی لوگوں نے پورے سفر کو قید ِمصائب و آلام سمجھ کر ایک سال کی قید لکھ دی ہے کیونکہ کاروان تسلیم و رضارجب کے آخری جمعہ کے دن مدینہ واپس پہنچا اور روانگی بھی رجب کی28 تاریخ کو ہوئی تھی اور یہ تقریباً ایک سال کا عرصہ بنتا ہے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار