

Loading content...
میرا دل مانتا ہے کہ تمام شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کے ساتھ معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام بھی آئے ہوں گے شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام بھی آئے ہوں گے انہوں نے آ کر آخری دیداربھی کیا ہو گا ، اُس وقت شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا نے اپنے سرتاج سے یہ ضرور عرض کیا ہو گا کہ میرا سرتاج! یہ درد آمیز اور اذیت ناک منظر جو آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں، مجھے تو یوں لگ رہا ہے کہ جیسے میں ایک بار پھر اپنے صغیر لعل شہزادہ علی اصغر علیہ الصلواة والسلام کوخاک پر سوتا ہوا دیکھ رہی ہوں،میرا آخری سہارا یہ معصومہؐ بیٹی تھی آج یہ بھی کوچ کر گئی ہیں، اب تک توہم اس معصوم کے سہارے تمام ترصدمات برداشت کرتے آئے ہیں، آخر میںبھی ماں ہوں، یہ صدمہ اب میری برداشت سے باہر ہے،میں سمجھتا ہوں کہ جس وقت جناب غازیؐ پاک علیہ الصلواة والسلام نے اپنی معصوم شہزادی صلواة اللہ علیہا کا آخری دیدار کیاہوگا تو معصوؐم شہزادیصلواة اللہ علیہا نے اپنے چچا سے گلہ ضرور کیا ہوگا کہ چچا جان! آپ اُس وقت آئے ہیں کہ جس وقت ہرآس ہر امید ہی دم توڑ گئی ہے چچا جان میں تو ہر لمحہ اس نور محل میں آپ کی آمد کی منتظر رہی ہوں، مگرآج تمام عزیز و اقارب سے میں نا امید ہو گئی ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار