

Loading content...
فاتحِ شام سین صلواة اللہ علیہا نے فرمایا میرا لعل کفن لینا ہے یا نہیںلینا یہ آپ مجھے سے نہ پوچھیںبلکہ بہتر یہ ہے کہ یہ بات اُسی پاک بہن صلواة اللہ علیہا سے پوچھ لیں جنہوں نے یہ کفن پہننا ہے ،جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام معصوم بہن کے قریب آئے اور فرمایامیری معصوم بہن صلواة اللہ علیہا ملعون سے کفن لینا میری غیرت توگوارا نہیں کرتی اب آپ ہی بتائیں کہ میں کیا کروں،اُس وقت معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی لاش سے آواز آئی اے خدا وندِ غیرت جس ملعون نے میرے معصوم بھائی شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کو کفن نہیں دیا، اُس ملعون کا دیا ہوا کفن اب مجھے بھی منظور نہیں ہے، بلکہ میں آپ کی منت کرتی ہوں کہ اس ملعون کا کفن مجھے ہرگز نہ پہنانا ،مجھے کسی خوبصورت اور قیمتی کفن کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ اس بات پر بالکل شرمسار نہ ہوں بلکہ مجھے انہی کپڑوں میں دفن کر دیں، میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام نے بھی تو کفن پسند نہیں فرمایا ، الغرض ہو گیا غسل وکفن ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار