

Loading content...
جناب سجاد علیہ الصلواة والسلام غسل و کفن کے انتظامات میں مصروف ہوگئے، ادھر نور محل کا منظر یہ ہے کہ نور محل کے درمیان میں معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی مادر گرامی صلواة اللہ علیہا تشریف فرما ہیں ان کی آغوش میں کمسن بیٹی کی لاش ہے ،تمام پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن ان کے گرد ایک دائرے کی صورت میں تشریف فرما ہیں،ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر دل میں درد و غم کا سمندر موجزن ہے، مگر ایک جناب عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا ہیں کہ جو اپنے دکھ درد چھپا کر تمام مستورات کو دلاسہ دینے میں مصروف ہیںکہ اب آپ خاموش ہو جائیں کیونکہ آپ کی گریہ وزاری سے میرے بیمار بیٹے کے دکھ درد بڑھتے جا رہے ہیں ، ان کی آنکھوں کا خون تازہ ہو جاتا ہے ،اب ہمارا ان کے علاوہ کون بچ گیا ہے ، اس بیمار کی زندگی بچانے کے لئے ہی سہی لیکن صبر سے کام لو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار